Partners: British Council, National Vocational and Technical Education Commission of Pakistan (NAVTEC); YES (Youth Engagement Services) Network; 5 UK and 7 Pakistani colleges.
Taking a lead to make positive changes in their communities is the motivation for many young people in Pakistan. We are encouraging these dynamic social entrepreneurs by giving them recognition and skills to find good jobs and make change possible.
A young team from the Government Vocational Training Institute, Jhang, Punjab, is just back from the UK having won the regional final of our Enterprise Award, beating teams from Nepal, Bangladesh, Afghanistan, Kazakhstan and Uzbekistan. The Award recognises innovative and creative ways to overcome challenges faced by communities. The team won ₤2,000 and now want to start their project to reduce plastic packaging.
We sponsored members from NAVTEC to visit the UK in October to see first-hand how modern apprenticeships can change the lives of young people. They visited Land Rover Jaguar to discuss their flagship apprenticeship scheme, and are working with them in support of Pakistan’s apprenticeship programmes.
In February we sponsored representatives from hospitality and tourism, construction, and textile and fashion industry advisory groups to an international event to discuss the occupational standards needed to make sure future employees are skilled to meet the needs of their professions.
_____________________________________________________________
شراکت دار: برٹش کونسل، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان(NAVTEC)، یس(Youth Engagement Services)، نیٹ ورک، پانچ برطانوی اور سات پاکستانی کالج۔ پاکستان میں متعدد نوجوان افراد کے لیے یہ بات باعث تحریک بھی ہے اور باعث تقویت بھی کہ وہ اپنی کمیونٹیز میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے دوسروں پر سبقت حاصل کریں۔ ہم ان متحرک اور پرجوش social entrepreneurs کی حوصلہ افزائی اس طرح کررہے ہیں کہ ایک طرف تو انھیں دوسروں سے بھی تسلیم کرارہے ہیں اور دوسری جانب انھیں صلاحیتیں بھی دے رہے ہیں تاکہ وہ اچھی ملازمتیں تلاش کرکے تبدیلی کے عمل کو ممکن بناسکیں۔ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جھنگ، پنجاب کی ایک نوجوان ٹیم حال ہی میں برطانیہ سے واپس آئی ہے۔ اس نے وہاں ہمارےEnterprise Award کا ریجنل فائنل جیتا ہے۔ اس میں ٹیم نے نیپال، بنگلہ دیش، افغانستان، قازقستان اور ازبکستان کی ٹیموں کو شکست دی ہے۔ یہ ایوارڈ ان اختراعی اور تخلیقی طریقوں کا اعتراف ہے جو کمیونٹیز کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہماری ٹیم نے تیار کیے ہیں۔ اس ٹیم نے دو ہزار پاو¿نڈ جیتے ہیں اور اب وہ پلاسٹک پیکیجنگ میں کمی لانے کا اپنا منصوبہ شروع کرنا چاہتی ہے۔ ہم نے NAVTEC کے ان ارکان کو اسپانسر کیا ہے جو اکتوبر میں برطانیہ کا دورہ کریں گے اور وہاں ابتدائی طور پر یہ دیکھیں گے کہ جدید اپرنٹس شپ کس طرح نوجوان افراد کی زندگیوں کو بدل سکتی ہے۔ انھوں نے لینڈ روور جیگوار کا دورہ کیا تاکہ ان کی فلیگ شپ اپرنٹس شپ اسکیم پر بات کرسکیں اور اور اب وہ پاکستان کے اپرنٹس شپ پروگراموں کی معاونت سے ان کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ فروری میں ہم نے میزبانی اور سیاحت، تعمیر اور ٹیکسٹائل اور فیشن انڈسٹری مشاورتی گروپ کے نمائندے اسپانسر کیے جنھیں ایک بین الاقوامی ایونٹ میں شریک ہونا تھا تاکہ وہاں ان پیشہ ورانہ معیارات پر بات کی جاسکے جو اس کے لیے لازمی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی یقینی بنائی جائے کہ مستقبل کے ملازمین اتنے باصلاحیت ہیں کہ وہ مذکورہ پیشوں کی ضروریات کی تکمیل کرتے ہیں۔ |
|