Partners: British Council; University of Cambridge International Examinations; Edexcel International; Association of Chartered Certified Accountants (ACCA); Cambridge ESOL.
GCE O and A levels are essential qualifications for students wishing to study at university in the UK and elsewhere. We are the main source of information about UK exams and manage UK exams in Pakistan, and organise events for teachers and students.
An 18 year-old student from Rawalpindi’s Roots College International has leapt into the Guinness Book of World Records by passing 23 A levels in one year. Ali Moeen Nawazish gained 21 A’s, 1 B and 1 C in the Edexcel and Cambridge International Examinations. Ali also achieved a top score in the US admissions test and was accepted by Harvard and Yale. Ali, now studying Computer Science at Cambridge University in the UK, said he used to be a ‘below average’ student, but that he simply enjoys learning.
Many other students in Pakistan are working hard for their O and A levels. Tens of thousands of students will be taking exams in May and June at British Council venues. Our exams team plays a vital role, including managing results and enquiries. This is a stressful time for schools and for students, and we have just brought in a new system to make sure we handle all enquiries as efficiently as we can. This helps us meet the needs of students, for example people with disabilities by providing accessible venues and other support..
_____________________________________________________________
شراکت دار: برٹش کونسل، یونیورسٹی آف کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامنیشنز، ایڈیکسیل انٹرنیشنل، ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائید اکاو¿نٹنٹس(ACCA)، کیمبرج ESOL۔ برطانیہ یا کسی بھی دوسرے ملک میں یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبا کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس GCE O کی سند ہو اور اے لیول ہو۔ ہم برطانیہ یں امتحانات کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں اور ہم ہی پاکستان میں برطانوی امتحانات کی انتظام کاری کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم ٹیچرز اور طلبا کے لیے مختلف ایونٹس بھی آرگنائز کرتے ہیں۔ راولپنڈی کے روٹس کالج انٹرنیشنل کے اٹھارہ سالہ طالب علم علی معین نوازش نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں چھلانگ لگادی۔ اس نے صرف ایک سال کی مدت میں 23اے لیول پاس کرکے دنیا کو حیران کردیا۔ علی معین نوازش نے ایڈیکسیل اور کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامنیشنز میں اکیس اے، ایک بی اور ایک سی حاصل کیا۔ اس کے علاوہ علی نے امریکی داخلہ ٹیسٹ میں بھی ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور اسے ہارورڈ اور یالے نے بھی قبول کرلیا۔ اب علی برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔ اس کا کہنا ہے”کبھی میں ایک واجبی سا طالب علم تھا اور اوسط درجے سے بھی کم ہی تھا۔ مگر اب تعلیم حاصل کرنے کے عمل سے خوب لطف اندوز ہورہا ہوں۔“ پاکستان میں متعدد دیگر طلبا بھی ”او“ اور ”اے“ لیول کے حصول کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں۔ مئی اور جون میں برٹش کونسل کے مقررہ مراکز پر ہزاروں طلبا امتحان دیں گے۔ ہماری امتحانات کی ٹیم اس ضمن میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس میں نتائج کی انتظام کاری کے علاوہ معلومات کی فراہمی اور سوالوں کے جواب بھی شامل ہیں۔ یہ وقت اسکولوں اور طلبا دونوں کے لیے ہی بہت تھکادینے والا ہے۔ اور ہم نے ایک نیا سسٹم متعارف کرایا ہے تاکہ ہر ممکنہ حد تک تمام معلومات زیادہ موثر انداز سے فراہم کرسکیں اور لوگوں کے سوالوں کے تسلی بخش جواب دے سکیں۔ یہ سسٹم طلبا کی متعدد ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہورہا ہے، مثال کے طور معذور افراد کو قابل رسائی امتحانی مرکز تک پہنچانے میں مدد دینا اور ایسی ہی دوسری مدد۔ |
|